ابنا: ذرائع کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ایک رہنما حسن زعلان نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوجیوں کی حالیہ جارحیت، غرب اردن میں اپنے مقاصد کے حصول میں ان کی شکت پر صیہونیوں کی بوکھلاہٹ کے غماز ہیں۔انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، غزہ میں جنگ شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم اسے یہ جان لینا چاہیئے کہ تحریک مزاحمت خاموش نہیں بیٹھے گی۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے تین صیہونی آبادکاروں کے لاپتہ ہونے کا بہانہ بناکر غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر نئے حملے شروع کردیئے ہیں جن میں اب تک درجنوں فلسطینی مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں اور بھاری تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کل بھی غرب اردن پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے دوران اٹھارہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔غزہ کے جنوب میں خان یونس پر بھی صیہونی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں کی جمعے کے روز کی جارحیت میں دو فلسطینی مسلمان شہید اور ایک عورت و دو بچوں سمیت چھے افراد زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169